وفاقی وزیر کا فون نہ سننا آئی جی اسلام آباد کے گلے پڑ گیا، عمران خان سے شکایت کے بعد عہدے سے چھٹی،یہ طاقتور وزیر کون ہے جو وزیر اعظم کیساتھ شکایت لیکر پہنچا؟

28  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرکا فون نہ سننا  آئی جی اسلام آباد کو مہنگا پڑ گیا،عہدے سےہی  ہٹا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق  جان محمد کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون نہ سننے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔اعظم سواتی کا تنازعہ اپنے فارم ہاؤس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم کچھ ناپسندیدہ عناصر سے چل رہا تھا۔چند روز قبل اعظم سواتی کے

گارڈز اور ان کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔وفاقی وزیر کا ناپسندیدہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے آئی جی اسلام آباد پر شدید دباؤ تھا۔جس کی وجہ سے جان محمد نے اعظم سواتی کا فون اٹینڈ کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔جس پر اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کو آئی جی کی شکایت لگائی اور ان کے رویے سے متعلق بتایا۔دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جان محمد کو ہٹانے کے معاملے کا اعظم سواتی کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔واضح رہے جان محمد پی ایس پی پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے آفیسر ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…