اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمدکی خبریں ! صدر پاکستان عارف علوی نےخاموشی توڑتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا جس نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے

28  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین میں مظالم کو دنیا کے سامنے لایا ہے‘ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں کئے جا رہے، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے‘سعودی عرب دوست ملک ہے ‘مشکل وقت میں مدد ‘صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے‘سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں صداقت نہیں،

سندھ کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، سندھ میں زرداری صاحب سے مل کر بہتری لانا چاہتے ہیں‘ڈالرہماری حکومت بننے سے پہلے بھی 128روپے کاتھا‘ملک کومالی بحران سے نکالنے میں کچھ وقت لگے گا۔ وہ اتوار کو 3 روزہ دورہ پر ترکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی کاکہنا تھا کہ ترکی پاکستان کا اہم دوست ملک ہے، ترکی میں دنیا کا بڑا ایئر پورٹ تعمیر ہوا ہے، اس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوںگا۔انہوں نے کہا کہ کئی سازشوں کے باوجود ترکی میں جمہوریت چل رہی ہے، پاک ترک تعلقات کی بہتری کے لیے ملاقاتیں بھی ہوںگی، ترکی نے کشمیر سمیت ہر معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد چین جائیں گے اور مزید سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے اس نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، جمال خاشقجی کے قتل کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین میں مظالم کو دنیا کے سامنے لایا ہے، اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں کئے جا رہے، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں صداقت نہیں، سندھ کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، سندھ میں زرداری صاحب سے مل کر بہتری لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ا?ئی کی حکومت مضبوط حکومت ہے،ملک میں معاشی بحران کاسامناہے،سابق حکومتوں کے باعث مشکلات ہوئیں، جلدمشکل دورسے نکل جائیں گے،ڈالرہماری حکومت بننے سے پہلے بھی 128روپے کاتھا،ملک کومالی بحران سے نکالنے میں کچھ وقت لگے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…