عمران خان کا دورہ چین ، وفد کیساتھ کاروباری شخصیات بھی وزیر اعظم کیساتھ جائینگی،جانتے ہیں انکا خرچہ کون برداشت کریگا؟پی ٹی آئی حکومت کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا

28  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر جانے والے کاروباری افراد اپنے اخراجات خود اداکریں گے۔سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران وفد میں شامل کاروباری شخصیات اپنے اخراجات جیب سے ادا کریں گی۔میڈیا  رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کے علاوہ انٹرنیشنل ایکسپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔یہ ایکسپو چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے جارہی ہے۔

اس موقع پر حکومتی و سرکاری حکام کے علاوہ کچھ کاروباری شخصیات بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گی۔ان کاروباری شخصیات میں عاطف رئیس خان،مسٹر یاور،ممتاز احمد مسلم ،فرحان طالب اور محمود بقیع مولوی شامل ہیں۔یہ تما م کاروباری شخصیات بھی وزیر اعظم کے وفد کا حصہ ہوں گی۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ یہ کاروباری شخصیات اس دورے کے دوران آنے والے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گی۔عوام نے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…