نواز شریف آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات سے کیوں انکار کررہے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

27  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ون آن ون ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو عام انتخابات کے بعد سے پیپلز پارٹی کے کردار پر تحفظات ہیں۔ نواز شریف آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات سے گریزاں ہیں تاہم جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نواز شریف کو آصف زرداری سے ملاقات کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج یا کل نواز شریف سے ملاقات

کرکے اس حوالے سے مزید کوشش کریں گے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی تو وہ اے پی سی میں ہی ہو گی اور نواز شریف پیپلز پارٹی سے تعاون پر مولانا فضل الرحمان سے ضمانت مانگیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنماں نے اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی تاریخ کا اعلان نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…