نئے پاکستان میں تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی،60 روزکی کارکردگی مایوس کن رہی،پی ٹی آئی کی حکومت شدید تنقید کی زد میں

22  اکتوبر‬‮  2018

کوئٹہ(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی ہے۔ان خیالات کا اظہا رجماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعدپہلے 60 روز میں حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور مہنگائی کے طوفان سے لوگ بے حد پریشان ہیں اور یہ ایک کڑوی حقیقت ہے کہ تبدیلی صرف حکومت قیمتوں میں لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت میں صرف چہرے بدلے ہیں لیکن نظام پر توکوئی اثر نہیں ہوا ۔ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ 25 جولائی کو انتخابات اگر شفاف ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے اور آج حالت بھی کچھ اور ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ہماری آئندہ نسلیں قرضے کے ہمالیہ کے نیچے دب جائیں گی حالانکہ انتخابات سے پہلے کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ۔امیر جماعت اسلامی کا بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں کہنا تھا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن 99 فیصد صوبہ اس سے محروم ہے کیا یہ انصاف ہے حکومتی سروے کے مطابق سب سے زیادہ گھوسٹ اسکول اور اساتذہ بھی یہاں ہیں اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 66 فیصد کرپشن اسی صوبے میں ہے ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان میں صرف 23 فیصد لوگوں کو پانی دستیاب ہے، جبکہ حکومتی سروے کے مطابق 64 فیصد لوگ ناخواندہ ہیں، غذائی قلت کے باعث سب سے زیادہ بچوں کی اموات اسی صوبے میں ہوتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…