لاہور سے وزیر آباد چلنے والی تاریخی بابو ٹرین بند کر دی گئی

17  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(آن لائن)ریلوے حکام نے غریب ملازمین اور طالب علموں کی واحد سواری بابو ٹرین کو بغیر وجہ بتائے غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کر دیا ہے.ریلوے حکام کی جناب سے ٹرین بند کرنے کا نوتیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔بابو ٹرین وزیر آباد سے صبح پانچ بجے روانہ ہو کر صبح سات بجے لاہور پہنچ جاتی تھی،مسافروں نے ٹرین بند ہونے پر احتجاج کیا ہے۔ ریلوے حکام نے تاریخی بابوٹرین بند کرکے نئی ٹرینیں چلانے کا سلسلہ شروع کر دیا،لاہور سے وزیر آباد کے درمیان چلنے والی بابو ٹرین

بند ہونے پر مسافر سراپا احتجاج ہیں۔ ان مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام، وزیر اعظم،ریلوے وزیر اور پارلیمانی سیکریٹری کو خوش کرنے کے لئے ان کیانتخابی حلقوں سے نئی ٹرینیں چلارہے ہیں جو مسلسل خسارے کا شکار ہیں لیکن عوام میں مقبول بابو ٹرین کو بند کر دیا گیا۔واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کیا تھا جس میں سے ایک موئن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سے کوٹری تک چلائی جائے گی جبکہ روہی فاسٹ پسنجر روہڑی سے خانپور تک چلائی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…