شہباز شریف کی کل اسمبلی اجلاس میں دھماکہ خیز انٹری اپوزیشن کیا کرنے جا رہی ہے کہ جس نے حکومت کو پریشان کر دیا ہے؟

16  اکتوبر‬‮  2018

لاہور /اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کا اپوزیشن کی ریکوزیشن اجلاس کل بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایجنڈے پر غور سمیت اہم قومی امور زیرغور لائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کے ریکوزیشن اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی

منظوری کیلئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ٗمسلم لیگ (ن) سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے ریکوزیشن اجلاس کے شیڈو ل اور ایجنڈے کی منظوری دی جائیگی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف نیب لاہور کی جانب سے گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر سپیکر قومی اسمبلی نے طلب کیا ہے قواعد کے تحت ریکوزیشن اجلاس کا ایجنڈا بھی اجلاس ریکوزیشن کرنے والی پارلیمانی جماعت کی مرضی سے طے کیا جاتاہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد لائیگا جہاں وہ قومی اسمبلی کے اجلا س میں شرکت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق اجلا س کے دور ان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اسلام آباد میں رہیں گے دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن )اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے نیب کو پروڈکشن آرڈر موصول ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ اجلاس میںبھرپور اندازسے اٹھانے کافیصلہ کر لیا دوسری جانب حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کر لی ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…