عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے چندہ مانگا،شیخ رشید نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کس چیز کی اپیل کردی؟پڑھ کر آپ سر پیٹ لیں گے

1  اکتوبر‬‮  2018

لاہور(اے این این)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور فیصل آباد نئی نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا،ابتدائی 100دنوں میں 10نئی مسافر ٹرینیں اور 3نئی مال گاڑیاں چلائیں گے اور غریب مسافروں کیلئے ایسی ہی نت نئی ٹرینیں چلاتے رہیں گے،غور کررہے ہیں پہلے ٹکٹ لینے والے کو سستی اور دیر سے ٹکٹ خریدنے والے کو مہنگی ٹکٹ دی جائے ۔

ریلوے قلی پرانا یونیفارم سرخ کرتہ اور پگڑی پہن سکتے ہیں۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ غریب مسافروں کے لئے نت نئی ٹرینیں چلاتے رہیں گے اور موجودہ ٹرینیں کی حالت بھی بہتر بنائیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے قلی پرانا یونیفارم سرخ کرتہ اور پگڑی پہن سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ کریں گے، اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ پہلے ٹکٹ لینے والے کو سستی اور جو دیر سے ٹکٹ خریدے گا اسے مہنگی فروخت کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ ترقی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ تارکین وطن سے کہیں گے کہ وہ دھند میں ٹرینیں مقررہ رفتار سے چلانے کے لیے خصوصی آلات ریلوے کو گفٹ کریں۔اس موقع پر انہوں نے قلیوں کی پرانی یونیفارم بحال کرنے کا بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے قلی پرانا یونیفارم سرخ کرتہ اور پگڑی پہن سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ کیلئے چندہ دینے کی اپیل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…