یہ لوگ ادنیٰ،بصارت سے عاری اور کیا ہیں؟ مذاکرات کی منسوخی کے بھارتی اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کے جواب نے بھارت میں آگ لگادی

22  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کی بحالی کی دعوت پر بھارت کے رویئے کو منفی اور متکبر قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ان کے تہنیتی پیغام کے جواب میں خط لکھا تھا

جس میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دیا تھا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز دی تھی۔بھارت کی جانب سے وزیراعظم کی تجویز پہلے قبول کی گئی اور ملاقات طے کردی گئی تھی تاہم اچانک بھارت ایک بار پھر پیچھے ہٹا اور اس ملاقات کو منسوخ کردیا۔پاکستان کی جانب سے بھارتی رویئے کی شدید مذمت کی گئی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسے بھارتی حکومت پر داخلی دباؤ قرار دیا۔وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارت کی جانب سے مذاکرات کے جواب میں منفی رویئے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مذکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبر رویہ باعث افسوس ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے ٗیہ لوگ بصارت سے عاری اور دوراندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے جواب پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آرہاہے ، بھارتی میڈیا عمران خان کے بیان کو لے کر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں اور شدید غصے کا اظہار کیاجارہاہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…