خیبرپختونخوا میں ’’قانون سب کیلئے ایک جیسا ‘‘کی ایک اورعملی مثال،ٹریفک پولیس نے تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی کا چالان کردیا

17  ستمبر‬‮  2018

پشاور(آن لائن) خیبر پختونخواہ ٹریفک پولیس نے ایم پی اے عزیز اللہ خان پر دوران ڈرائیونگ فون استعمال پر چالان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ بلند کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ یہ تبدیلی پورے پاکستان میں لے کر آئیں گے۔تحریک انصاف اس بات کا دعوی کرتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں قانون سب کے لیے ایک جیسا ہے اور اگر وہاں کوئی سیاسی رہنما بھی غلطی کرے گا تو اس کو بھی قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

اور یہی وجہ ہے خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس نے ایم پی اے عزیز اللہ خان کو چالان کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان کو دوران ڈرائیونگ فون استعمال کرنے پر چالان کیا گیا۔قانون کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں 500 روپے کا چالان کیا گیا ۔واضح رہے عمران خان اکثراپنی تقاریر میں خیبر پختونخواہ پولیس کے جس طرح قصیدے پڑھتے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پنجاب پولیس میں بھی کے پی پولیس جیسی اصلاحات لائیں گے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب پولیس نے غیر سیاسی ہونے کے لیے تیاری پکڑ لی ۔ آئی جی پنجاب نے اصلاحات کے لیے کی فہرست بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر درانی کو بھیج دیں۔پولیس میں خیبرپختونخوا طرز پر تبدیلی متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت آتے ہی پنجاب پولیس میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔ پولیس کے بجٹ اور اسٹرکچر سمیت اہم اصلاحات کی سفارشات مشیر وزیراعلی پنجاب ناصر درانی کو بھیج دی گئیں۔سفارشات میں پولیس کی پچھلے سال کی کارگردگی کی رپورٹ بھی بھیجی گئی ہے۔پولیس کے کام کرنے والے 16یونٹس کی تفصیلات بھی بھجوائی گئی ہیں۔آئی ٹی میں اقدامات و دیگر منصوبہ جات کی تفصیل کے 4کتابچے بھی تیار کروا کے بھجوائے گئے ہیں۔ پچھلے ایک ماہ سے پولیس افسران اس پر کام کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…