نواز شریف ‘ مریم اورکیپٹن (ر) صفدر کواڈیالہ جیل کب منتقل کیا جائیگا؟حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا

15  ستمبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی تھی جس میں پیر 17 ستمبر تک کی توسیع کر دی گئی ۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی اور داماد کی پیرول پر رہائی کی مدت 17ستمبرسوموار کی سہ پہر کو ختم ہو جائیگی۔

، جس کے بعد تینوں کو از سر نو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔جاتی امرا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک ٹیم نواز شریف،، مریم اور صفدر کی حفاظت اور نگرانی کے لیے موجود ہے۔ قواعد کے مطابق اسی ٹیم کی نگرانی میں تینوں کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی دوبارہ اڈیالہ جیل منتقلی کے پیش نظر مسلم لیگ (ن )کے آئندہ سیاسی فیصلے جیل سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل منتقل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ہی پارٹی کے آئندہ فیصلے کریں گے اور اس حوالے سے سینئیر قیادت اور رہنماؤں کو تیار رہنے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ نواز شریف اور مریم نواز کے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن جارحانہ سیاست کرنے کا فیصلہ رکھتی ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف نے بھی دو ٹوک پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اورواضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اب کسی قسم کی مفاہمی پالیسی یا حکمت عملی نہیں اپنائی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…