چندہ خورحکمران آتے ہی اپنے ’’دھندے‘‘ پر لگ گئے،وزیراعظم پرشدید تنقید

9  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کی ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے’’ دھندے‘‘ پر لگ گئے ہیں۔ اتوار کو خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے، آمدن بڑھانے کی بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں 350 گھوسٹ ڈیمز کی نشاندہی کریں۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران حکومت کے بنائے ہوئے 350 ڈیمز خیبرپختونخوا میں کہاں واقع ہیں؟۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل قوم سے تقریبا ساڑھے سات منٹ دورانیے تک خطاب کیا جس میں انہوں نے یورپ اور امریکا میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیمز فنڈ کے لیے کم از کم ایک ہزار ڈالر پاکستان بھیجیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…