’’کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی ٗ‘ پاک فوج کا رواں سال یومِ دفاع و شہداء منفرد انداز میں منانے کااعلان

28  اگست‬‮  2018

راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے رواں سال یومِ دفاع و شہداء منفرد انداز میں منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چھ ستمبر کو وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر ملک گیر مہم کا فوکل پوائنٹ ہونگے ٗ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی ٗہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھا جائے گا ٗافواجِ پاکستان کے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کیلئے چھاؤنیوں میں دن کے وقت تقاریب منعقد ہونگی ٗ۔

تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی ٗ تمام ادارے اپنے اپنے شہداء کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کریں گے ٗ بسوں ٗ ویگنوں ٗ ٹرکوں ٗ پرائیویٹ گاڑیوں ٗ ٹرینوں اور تمامائیر پورٹس پر شہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی ٗ شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویر سے سجائے جائیں گے۔ منگل کو 6ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء کے سلسلے میں آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس دور ان ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزارت اطلاعات کے ہم آہنگ سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو پلان سے آگاہ کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘‘ کے نام سے یومِ دفاع و شہداء منایا جائے گاٗ رواں سال یومِ دفاع و شہداء منفرد انداز میں منایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر ملک گیر مہم کا فوکل پوائنٹ ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ شرکاء کو شہیدوں کی لسٹ اور ایڈریس مہیاء کیے گئے اور اس سلسلے میں مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی اور یہ براہِ راست نشر کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی ٗہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل اور جائے شہادت لکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ شہیدوں کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا جائے گا ٗوطن کی حفاظت اور بقاء کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ شہیدوں کے لواحقین کو سلام پیش کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بسوں، ویگنوں ٗ ٹرکوں اور پرائیویٹ گاڑیوں پرشہداء کی تصاویر لگائی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے انتظامیہ ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر شہدا کی تصاویر آویزاں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ائیر پورٹس پر شہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یومِ دفاع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ افواجِ پاکستان کے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کیلئے ہر چھاؤنیوں میں دن کے وقت تقاریب منعقد ہو نگی ٗ۔ تعلیمی اداروں میں شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کی تقریبات ہونگی انہوں نے کہاکہ تمام ادارے اپنے اپنے شہداء کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس ٗانجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے اور تمام شرکاء کا بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداء کو یاد رکھیں ۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا ۔انہوں نے کہاکہ شہید ہمارے اصل ہیروہیں انہوں نے کہا کہ شہیدوں کو سلام ۔ہمیں پیار ہے پاکستان سے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…