میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں، کوئی مجھے عدالت میں لے جاتا ہے تو لے جائے، عمران خان ملٹری سیکرٹری کے گھر جب گئے تو وہاں اسی رات کیا ہوا؟ سلیم صافی پھر میدان میں، حیرت انگیز انکشافات

27  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی کو نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اخراجات جیب سے دیے جانے کی خبر اور وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی خبر دینے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے مگر معروف صحافی سلیم صافی ایک بار پھر میدان میں آ گئے ہیں اور ایک اور دعویٰ کر دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ آج میں پھر دعوے کے ساتھ کہتا ہوں، اگر کوئی کر سکتا ہے تو تردید کر لے، انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت لے جائے، عمران خان بنی گالہسے وزیراعظم ہاؤس آنے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ میں چھوٹی چھوٹی باتیں نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے، ملٹری سیکرٹری کا گھر بھی وہیں پر ہے لیکن میٹنگ اس جگہ کر رہے ہیں جہاں نواز شریف کیا کرتے تھے۔ معروف صحافی نے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان جب پہلے دن ملٹری سیکرٹری کے گھرگئے تو انہیں وہاں پر موجود بیڈ پسند نہیں آیا، اسی رات کو بازا ر سے نیا بیڈ لایاگیا، معروف صحافی سلیم صافی نے کہا کہ اگر لوگ کہیں تو میں وہ جگہ بھی بتا سکتا ہوں کہ جہاں سے ان کے لیے نیا بیڈ منگوایا گیا، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پھر اس کی بھی کوئی تردید کرے کہ اگلے دن 2200 ممبران اسمبلی، ایک سو پچاس یا ایک سو ساٹھ ہوں گے، باقی کہاں سے آئے، ان کے عشائیے کا اہتمام وہاں پر کرایاگیا۔  معروف صحافی سلیم صافی کو نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں اخراجات جیب سے دیے جانے کی خبر اور وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی خبر دینے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…