جو قومیں قرضوں پر گزارا کرنا چاہیں وہ عزت اور آزادی کھو بیٹھتی ہیں اس لئے اب ہم کیاکریں گے؟ وزیراعظم عمران خان نے صرف ایک ہفتے میں بڑا کام مکمل کرنے کا اعلان کردیا

27  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا بار بار شائع ہونا مجموعی طور پر مسلمانوں کی ناکامی ہے، گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر او آئی سی کو متحرک کرنا ہوگا، عوام کا ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہئے، ہم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے،ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا،

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے اس پر فوکس کررہے ہیں، ایف بی آرمیں اصلاحات کررہے ہیں، ٹیکس کلیکشن کا معاملہ دونوں ایوانوں میں رکھیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا بڑا اثاثہ ہیں ،گورننس ٹھیک کریں گے تاکہ وہ پیسہ بھیجیں، ملک میں سرمایہ کاری لائیں گے اور ٹیکس لیں گے،قرضوں پر گزارا کرنیوالی قومیں اپنی عزت اور آزادی کھو بیٹھتی ہیں، پوری کوشش ہے قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔پیر کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مغربی ذہنیت کو جانتا ہوں، وہاں کی عوام کو اس بات کی سمجھ نہیں آتی وہ آزادی اظہار کے نام پر اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عوام کی بڑی تعداد کو پتا ہی نہیں کہ ہمارے دلوں میں نبیؐکیلئے کتنا پیار ہے، انہیں نہیں پتا کہ وہ ہمیں کس قدر تکلیف دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اْس معاشرے میں فتنہ اور جذبات بھڑکانا بہت آسان ہے، مغرب میں وہ لوگ جو مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں ان کیلئے یہ بہت آسان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومت میں کوشش کریں گے کہ او آئی سی کو اس پر متفق کریں، اس چیز کا بار بار ہونا مجموعی طور پر مسلمانوں کی ناکامی ہے، گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر او آئی سی کو متحرک کرنا ہوگا اور اس پر او آئی سی کو پالیسی بنانی چاہئے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی ناکامی ہے لہٰذا مسلمان دنیا ایک چیز پر اکٹھی ہو پھر وہ بتائیں ہمیں کتنی تکلیف ہے۔

پاکستان کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم پر 28 ہزار ارب قرضہ چڑھ چکا ہے، قرضوں پر سود واپس دینے کیلئے قرضے لے رہے ہیں، ہمارے انسانوں کا حل یہ ہے کہ برصغیر میں سب سے پیچھے رہ گئے ہیں جس بحران میں آج پاکستان ہے جب تک ہم خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہیں کریں گے تب تک اللہ ہماری حالت نہیں بدلے گا لہٰذا ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ بدلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے،

صاحب اقتدار اپنی مثال سے عوام کو دکھائیں جو ٹیکس کا پیسہ ہے وہ شاہانہ طرز زندگی کیلئے نہیں ہے، وہ ہمارے بچوں کیلئے ہے جو ہمارا مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کریں گے، اس سے ہماری بچت تو کم ہے لیکن ٹیکس دینے والوں کو پیغام جائیگا کہ ان کا پیسہ انہی پر خرچ ہورہاہے، ہم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے کیونکہ عوام کا مائنڈ سیٹ ہے کہ حکومت ہماری نہیں ہے، جب تک عوام حکومت کو اپنا نہیں سمجھے گی وہ ٹیکس نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام ٹیکس تب دے گی جب اسے احساس ہو گا کہ ان کے ٹیکس سے ان کی بہتری ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا بنارہے ہیں کہ خرچے کم کرکے آمدنی بڑھائیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے اس پر فوکس کررہے ہیں، ایف بی آرمیں اصلاحات کررہے ہیں، ٹیکس کلیکشن کا معاملہ دونوں ایوانوں میں رکھیں گے، ہمارے پاس بہت پراپرٹیز پڑی ہیں جنہیں ہم قرض اتارنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا بڑا اثاثہ ہیں ان کیلئے گورننس ٹھیک کریں گے تاکہ وہ پیسہ بھیجیں، یہ سب پلان ایک ہفتے تک ایوان کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری لائیں گے، ٹیکس لیں گے اور ادارے مضبوط کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سے زیادہ مشکل صورتحال سے دنیا نکل چکی ہے، وہ 5 ،10 سال میں اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے، انہوں نے خرچے کم کئے اور آمدنی بڑھائی لہٰذا سینیٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس صورتحال سے نکلیں گے اور اپنے پیر پر کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت لوگ کہہ رہے ہیں ہمیں اقوام متحدہ جانا چاہیے، بیرونی دورے جب کرینگے جب گورننس سسٹم بہتر کریں اور اپنا گھر ٹھیک کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہئے جو قومیں قرضوں پر گزارا کرنا چاہیں وہ عزت اور آزادی کھو بیٹھتی ہیں، اس لئے پوری کوشش ہے قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…