جیب سے خرچہ کرنے کے دعوؤں کا بھانڈہ پھوٹ گیا، گزشتہ 8 سال میں شریف خاندان کی صرف سکیورٹی پر قومی خزانے سے کتنے ارب اڑا دیے گئے؟ سنسنی خیز انکشافات

21  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شریف خاندان کی سکیورٹی پر گزشتہ 8 سالوں میں قومی خزانے سے کتنے ارب لگائے گئے اس کا انکشاف ایک ویڈیو سے ہوا ہے جس میں معروف صحافی رؤف کلاسرا نے تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، واضح رہے کہ چند روز پہلے سینئر صحافی160 سلیم صافی نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اتوار کے روز وزیر اعظم ہاؤس منتقل ہوئے جہاں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے نواز شریف کی طرف سے کیے جانے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں قیام کے دوران نواز شریف اپنے اور اہلخانہ کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔ سلیم صافی کے ان انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث کا سلسلہ جاری ہے، وہیں معروف صحافی رؤف کلاسرا کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں معروف صحافی رؤف کلاسرا نے شریف خاندان کی سکیورٹی پر سرکاری خزانے سے خرچ ہونے والی رقم اور جاتی امراء پر سرکاری فنڈز لگانے سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ انہوں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی 8 سالوں میں سکیورٹی پر ساڑھے سات ارب روپے خرچ کیے گئے۔ معروف صحافی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے شاہی خاندان نے کروڑوں روپے لگا کر جاتی امرا کو ایک محل کی صورت دے دی انہوں نے کہا کہ یہ سارا پیسہ پنجاب کے بجٹ میں سے لگایا گیا، یعنی عوام کے پیسوں پر یہ محل تعمیر کیا گیا۔ معروف صحافی نے مزید کہا کہ شریف خاندان کی سکیورٹی پر 2 ہزار 752 سکیورٹی اہلکار اور ان کے بچوں کی سکیورٹی پر کمانڈوز مقرر تھے۔ معروف صحافی نے کہا کہ سکیورٹی آلات 8 کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدے گئے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ فنڈز سے چار کروڑ روپے لاہور ڈویژن میں شریف خاندان کی رہائش گاہوں پر لگائے گئے، اس کے علاوہ ساڑھے چار کلو میٹر کے جنگلے پر سکیورٹی آلات لگائے گئے ہیں اور اس پر 90 جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔ ایک سو جدید ایل ای ڈی لائٹس بھی اسی جنگلے نما دیوار پر لگائی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ بھی پنجاب کے بجٹ سے لگائے گئے۔ جاتی امرا جانے کے لیے 20 سکیورٹی چیک پوائنٹس بنائے گئے،

جاتی امرا کے گرد 12 فٹ بلند ساڑھے چار کلو میٹر لوہے کی دیوار بھی بجٹ سے بنائی گئی، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی چیک پوائنٹس کے لیے 19 کروڑ 72 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ معروف صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ سکیورٹی آلات کی خریداری کے لیے 8 کروڑ روپے، اور جاتی امرا اور رائے ونڈ میں سوا کروڑ روپے کے مہنگے اور جدید جیمرز خریدے گئے۔ 2014-15ء میں جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن میں فائبر گلاس کیبن لگانے کے لیے سترہ لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

معروف صحافی نے بتایا کہ جاتی امرا کے لیے15۔2014ء کے دوران 6 کروڑ 19 لاکھ 5 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں سکیورٹی کیمپ کے لیے جنریٹر 84 لاکھ 70 ہزار روپے میں خریدا گیا، 2012ء میں وزیر اعلیٰ کیمپ میں سکیورٹی کے لیے17 لاکھ روپے، ماڈل ٹاؤن میں سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تین کروڑ 57 لاکھ 14 ہزار روپے اور خرچ کیے گئے۔ معروف صحافی رؤف کلاسرا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کے لیے سکواڈ کے لیے 9 نئی گاڑیاں خریدی گئیں، جن کی خریداری پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کا خرچہ آیا، وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں مزید نئی گاڑیاں شامل کرنے پر 35 لاکھ روپے مزید خرچ ہوئے۔ معروف صحافی نے کہا کہ دس سراغ رساں کتوں کی خریداری کے لیے 45 لاکھ روپے خرچ کیے گئے حالانکہ ان کتوں کی مدد سے آج تک کسی کو نہیں پکڑا گیا۔ معروف صحافی نے کہا کہ ان لوگوں کو جیمرز پسند نہ آنے کی وجہ سے انہیں تبدیل کرنے پر 50 لاکھ روپے مزید خرچ کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…