چیف جسٹس ثاقب نثار کے قائم کردہ دیامیر اور بھاشا ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوچکی؟ مہم کامیاب ہوئی یا ناکام؟حیرت انگیز انکشاف

14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار کے قائم کردہ دیامیر اور بھاشا ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوچکی؟ مہم کامیاب ہوئی یا ناکام؟حیرت انگیز انکشاف،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے دیامیر اوربھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک فنڈ قائم کیاتھا جس کے اکاؤنٹ نمبر کی ملک بھر میں تشہیر کی گئی تھی

اس اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائے جانے کا سلسلہ جاری ہے حیرت انگیز طورپر کھربوں روپے سے تعمیر ہونیوالے ان دو ڈیموں بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے شروع کی جانیوالی اس مہم کے بعد اس کے لئے قائم کئے جانے والے اکاؤنٹ میں اب تک صرف 85کروڑ 48 لاکھ 10ہزار 923روپے جمع ہو ئے ہیں ،سٹیٹ بینک کے مطابق، سپریم کورٹ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈمیں 9 اگست کو 87.4 ملین روپے، 8 اگست کو 63.4 ملین روپے اور 6 اگست کو 44.9 ملین روپے جمع ہو چکے تھے اور فنڈز میں وصول کردہ کل عطیات مختلف عوامی اور تجارتی نمائندوں اور بینکوں کے ذریعے جمع کرائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس ثاقب نثار نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کیے گئے فنڈ میں اپنی جانب سے دس لاکھ روپے جمع کرائے تھے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت متعدد اہم شخصیات نے ڈیم فنڈ کے لئے رقم دینے کا اعلان کیاتھا، جبکہ متعدد محکموں کے سرکاری ملازمین کی جانب سے بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کروائے جانے کا اعلان کیاگیا تھا لیکن تاحال اکاؤنٹ میں جمع ہونیوالی رقم صرف 85کروڑ 48 لاکھ 10ہزار 923روپے ہی ہوسکی ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…