اڈیالہ جیل یا ہسپتال منتقلی؟ فیصلہ ہو گیا، نوازشریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹ آ گئی، کن امراض کا شکار ہیں اور انہیں دراصل کیا تکلیف ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

23  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف کے کیے جانے والے ٹیسٹوں کی رپورٹ آ گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ان رپورٹس کے مطابق میاں نواز شریف کو کوئی بھی شدید نوعیت کی تکلیف نہیں ہے۔ ان میڈیکل رپورٹس کے مطابق میاں نواز شریف کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ نارمل ہیں، تاہم ان کے خون میں یوریا کی مقدار معمول سے تھوڑی زیادہ ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو نرم غذا، پرسکون ماحول اور سابقہ ادویات جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا

گیا ہے کہ ان کے ذاتی معالج ان کی مناسب دیکھ بھال جاری رکھیں، واضح رہے کہ تمام ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد میاں نواز شریف کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔ نواز شریف کے خون کے مزید ٹیسٹ اور ایکو کارڈیالوجی کل ہو گی۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انھیں فی الحال کہیں اور منتقل نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس حوالے سے جیل ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں ہی طبی امداد دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…