کرپشن کے سنگین الزامات ،نوازشریف کا ایک اور قریبی ساتھی نیب کے شکنجے میں ،پرسوں طلبی

18  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کیخلاف لاہورکے حلقہ 135 میں سوئی گیس کرپشن میں ریفرنس تیار کرلیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کیخلاف سوئی گیس

میں کرپشن پر ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے اور ریفرنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔جس میں موقفاختیار کیا گیا ہے کہ برجیس طاہر نے لاہور کے حلقہ135 میں سوئی گیس میں بدعنوانی کی ہے اور کارروائی کیلئے 20جولائی کو نیب کے سامنے پیش ہوں ۔واضح رہے کہ کشمیر کونسل کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی برجیس طاہر پر خورد برد کے الزامات ہیں جبکہ انہوں نے بطور انچارج وزیر کونسل مختلف جگہوں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف اور امیر مقام کو بھی طلب کررکھا ہے۔دریں اثناء قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبر کی تردید کر دی ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے برجیس طاہر کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا نہ ہی انکے خلاف ریفرنس کا فیصلہ ہوا،نیب لاہور میں برجیس طاہر کے خلاف مبینہ کرپشن کا کوئی کیس زیر سماعت ہی نہیں۔میڈیا چینلز پر چلائی گئی خبر قطعی طور پر حقائق کے منافی ہے۔ترجمان کے مطابق برجیس طاہر کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والا لیٹر جعلی ہے،نیب حکام کی جانب سے ایسا کوئی لیٹر ارسال نہیں کیا گیا،نیب کے حوالے سے کسی قسم کی خبر چلانے سے پہلے اسکے حقیقت پر مبنی ہونیکی تصدیق کی جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…