بلوچستان میں خاک و خون میں لت پت لوگ تڑپ رہے تھے اس وقت شہبازشریف لاہور میں کیا شرمناک کام کر رہے تھے؟سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر سنگین الزام لگ گیا

15  جولائی  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مستونگ بلوچستان میں انتخابی ریلی میں شریک بے گناہ لوگ خاک و خون میں لت پت پڑے دم توڑ رہے تھے اور لاہور میں شہبازشریف ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو قانون شکنی پر اکسا رہے تھے۔ وہ گجرات کے مختلف وفود سے گفتگو، بڑے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور ان کے بیٹوں کو ایئرپورٹ نہیں جانا تھا اس لیے وہ نہیں گئے اور لوہاری اور مال روڈ پر ڈرامہ کرتے رہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتخابی جلسوں میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، ہم بلور اور رئیسانی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے کون سا کارنامہ سرانجام دیا تھا جو عوام ان کیلئے باہر نکلتے وہ تو سزا یافتہ مجرم لاہور ایئرپورٹ پہنچ رہا تھا جس کی گرفتاری مطلوب تھی اس کا استقبال کیسا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے کہ خود ووٹر کو عزت نہ دینے والے کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو جبکہ انہوں نے ہمیشہ ووٹر کو دھوکہ دیا اور الیکشن میں دھاندلی کی۔ اس موقع پر چودھری صفدر ممتاز، چودھری ظہور ساہی، چودھری اظہر وڑائچ، عرفان ذکا سندھو، حاجی محمد صدیق، حسن عنایت سندھو، غلام رسول شارق، طارق محمد بٹ سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…