نواز شریف کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوئی،پیپلز پارٹی کے اہم رہنما صورتحال پر پریشان،شہبازشریف کے بارے میں بھی اہم دعویٰ کردیا

14  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوئی۔ سیاسی اور عوامی نمائندوں کو ایسے کام نہیں کرنا چاہئیں جس کا انجام جیل ہو۔ 1964ء سے سیاستدانوں کی پے در پے گرفتاریاں دیکھ رہا ہوں۔ شہباز شریف کے پاس قائدانہ صلاحیت نہیں ہے۔ ان کی طرف سے کوئی مزاحمتی تحریک دیکھنے کو نہیں ملتی۔ مارشل لاء دور میں ہم نے سب سے پہلے لاٹھی اور پتھر کھائے۔

خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق بڑے بیانات دیتے رہے لیکن موقع پر غائب ہو گئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 1964ء سے پے در پے سیاستدانوں کی گرفتاریاں دیکھ رہا ہوں۔ ایسا کام کبھی نہیں ہونا چاہئے کہ جس سے عوامی نمائندوں کو جیل جانا پڑے۔ نواز شریف کی گرفتاری سے خوش نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس ساری صورتحال سے یہی اندازہ ہوا کہ شہباز شریف کے پاس قائدانہ صلاحیت نہیں ہے۔ ایک سیاسی جماعت کا سربراہ گرفتار ہوا لیکن کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔ شہباز شریف کوکم از کم ایئر پورٹ پر پہنچنا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق بڑے بڑے بیانات دے رہے تھے لیکن کل منظر عام سے غائب رہے۔ مارشل لاء کے دور میں ہم نے اپنی پارٹی کے لئے سب سے پہلے لاٹھی کھائی، پتھر کھائے ن لیگ کے رہنماؤں کو معر کے مقام پر پہنچنا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ ن لیگ کے لوگوں نے اندر سے سمجھوتہ کیا ہو گا۔ پنجاب پولیس کو بڑے مظاہرے روکنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ استقبالی قافلوں کے درمیان کوئی پلان دیکھنے کو نہیں ملا جن کو کل چلنا چاہئے تھا وہ آج چل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…