نگران حکومت خوف کا شکار۔۔ نواز شریف کی والدہ کو نظر بند کر دیا گیا

13  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نگراں حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم کونظربند کردیا ہے،،نوازشریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جانے اور گرفتاری کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر رکھا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر جہاں ن لیگی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے

اور کئی رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں وہیں نواز شریف کی والدہ کو بھی گھرمیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم شریف نے اپنے بیٹے کے استقبا ل کیلئے ائیرپورٹ جانے اور بیٹے اور نواسی مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز اپنے پیغام میں بیگم شمیم شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بیٹا میرا بیٹاکل اپنے وطن جس کواس نے روشن بنایا ہے ۔وہ کل وطن واپس آرہا ہے۔تاکہ میں پھر سے اس کاماتھا چوم سکوں۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کیخلاف ناحق فیصلہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تینوں کوجیل نہیں جانے دوں گی۔ اگر ان جیل بھیجا گیا تومیں بھی ساتھ جیل جاؤں گی۔میرا ایمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا۔ظالموں کواللہ کی پکڑ اور خوف سے ڈرنا چاہیے۔شمیم بیگم نے کہا کہ عدالت نے خود فیصلے میں لکھا ہے کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔توپھرمیرے بچوں کو سزا اس بات کی دی جارہی ہے۔ بیگم شمیم شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بیٹا میرا بیٹاکل اپنے وطن جس کواس نے روشن بنایا ہے ۔وہ کل وطن واپس آرہا ہے۔تاکہ میں پھر سے اس کاماتھا چوم سکوں۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کیخلاف ناحق فیصلہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تینوں کوجیل نہیں جانے دوں گی۔میرے بچوں کوصرف ووٹ کوعزت دوکا نعرہ لگانے اور ملک سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…