شادی ہالز والے اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور کوئی دوسرا کاروبار کریں ٗ چیف جسٹس نے مالکان کو ہدایت کردی

25  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی ہالز والے اپنا بوریا بستر اٹھائیں، شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں غیر قانونی شادی ہالز سے متعلق از خود نوٹس کی تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے حکام سے پوچھا کہ غیر قانونی شادی ہالز کو کتنے نوٹسز دئیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ غیر قانونی شادی ہالز والے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔سماعت کے شادی ہالز کے وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے کو اپنی حدود کا علم نہیں، سی ڈی اے نے کئی شادی ہالز کو زمین الاٹ نہیں کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کئی شادی ہالز والے سی ڈی اے کو فیس دینے کو تیار نہیں، شادی ہالز کے پاس کوئی سائیٹ پلان یا نقشہ نہیں ہے، کیوں نہ غیر قانونی شادی ہالز کو گرا دیا جائے۔ شادی ہالز کے وکیل نے بتایا کہ سی ڈی اے کو لائسنس فیس ادا کر رہے ہیں، سی ڈی اے کی فیس پر کوئی اعتراض نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ شادی ہالز والے اپنا بوریا بستر اٹھائیں، شادی ہالز سمیٹ کر کوئی دوسرا کاروبار کریں، وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے کو زمین کی نوعیت کی تبدیلی کے واجبات کیوں دیں۔ سی ڈی اے حکام نے کہا کہ زرعی زمین کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے واجبات ادا کرنے پڑھتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اراضی کی نوعیت تبدیلی کے چارجز نہیں دینے تو مارکیز اٹھا دیں، من مرضی سے کوئی تعمیرات نہیں کر سکتا، چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے نے عدالتی حکم پر شادی ہالز کے لیے رولز بنائے، ہماری مہربانی کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے، کیا زرعی زمین پر سٹیل مل اور فیکڑیاں لگ جائیں تو کوئی نہ پوچھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…