اب تک کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ، چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کا ڈراپ سین، دھماکہ خیز پیش رفت، کھلبلی مچ گئی

14  جون‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان آئندہ چند روز میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، چوہدری نثار علی خان کو ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نے دیے جانے پر وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا اعلان وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سینئر سیاسی رہنما نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے انہوں نے اپنے قریبی اور خاندانی رفقاء سے صلاح مشورہ بھی کر لیا ہے، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے اب فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے، چوہدری نثا ر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے عمران خان نے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے، ٹیکسلا سے سرور خان کے مقابلہ میں چوہدری نثار علی خان کو ڈراپ کردیا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار کو ڈراپ کرایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہش مند ہیں اس لیے وہ صوبائی حلقہ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے شاہ محمود قریشی کو نامزد کر چکی ہے، چوہدری نثار علی خان کو ان کے قریبی حلقوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبائی سیٹوں سے دستبردار ہو جائیں تاکہ تحریک انصاف کو تقویت مل سکے، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس پر مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس کا حتمی فیصلہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…