روزے 29ہونگے یا 30؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اعلان کردیا

12  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شوال کا چاند جمعرات 14 جون 2018 ءکی شام دکھائی دینے کا امکان نہ ہونے کے برابر اس لئے رمضان المبارک  30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عیدالفطر 16 جون کو منائے جائیگی ۔ سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے  بیان جاری ،تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے  کہا ہے  کہ شوال کا چاند جمعرات 14 جون 2018 ءکی شام دکھائی دینے کا امکان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہی ہے ۔

رمضان المبارک کے 30 ایام مکمل کرنے کے بعد عیدالفطر 16 جون کو ہوگی ۔بیان میں کہا گیا کہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے سے زائد اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40 منٹ سے زائد نہ ہو جائے ۔ نیا چاند 13 اور 14 جون کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 12 بجکر 43 منٹ پر پیدا ہوگا ۔ نئے چاند کی عمر 14 جون 2018 ءکو غروبِ آفتاب کے وقت پاکستان کے کسی بھی شہر میں 19 گھنٹے سے زائد نہیں ہوگی نیز غروبِ آفتاب و غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان کے تمام شہروں میں 40 منٹ سے کم ہوگا لہٰذا رمضان المبارک کے 30 دِن پورے ہونے کے بعد عید الفطر ہفتہ 16 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی ۔واضح  رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی کہا تھا 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شوال کے چاند کی عمر کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کو بھی تفصیلات بھجوائی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…