حلف اٹھانے کے بعدنگراں وزیر اعظم کی ایسی حرکت جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا،الیکشن کمیشن بھی خاموش نہ رہا،دھماکہ خیز اعلان

10  جون‬‮  2018

اسلام آباد،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی اور صوبائی نگراں حکومت کے قلمدان سنبھالنے والی شخصیات نے تاحال الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع نہیں کروائیں۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت نگراں وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کے ارکان عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 روز کے اندر اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی پی کے حکام نے بتایا کہ نگراں حکومت میں شامل ہونے والے تمام ارکان اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے یکم جون کو وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا اور انہیں 4 جون تک اپنے، اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں سے متعلق ساری معلومات ای سی پی میں جمع کرانی تھی تاہم مذکورہ تاریخ گزر جانے کے ایک ہفتے بعد بھی الیکشن ایکٹ کی پاسداری نہیں کی گئی۔ای سی پی حکام کا کہنا تھا کہ ان کی کابینہ کے 6 لوگوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کر دی ہیں۔ادھرعوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چار سدہ 2 سے الیکشن لڑیں گے ٗ پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور کو این اے 31 پشاور 5 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کو این اے 21 مردان ٹو سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور ہری پور کی نشست این اے 14 سے ارم فاطمہ اے این پی کی امیدوار ہوں گی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر ون سے زاہد خان الیکشن لڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…