امداد روکنے کے بعدامریکہ کو پھر پاکستان کی یاد آگئی ،وزیر خارجہ مائیک پومپے کا آرمی چیف کو فون،کیا باتیں ہوئیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

7  جون‬‮  2018

واشنگٹن(سی پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون کیا جس میں تعلقات میں بہتری لانے کے طریقہ کار اور تمام عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر زور دیا گیا جبکہ افغانستان میں سیاسی اتفاقِ رائے کی اہمیت کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مائک پومپے نے پاکستانی فوج کے سربراہ

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔ جس میں انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری لانے کے طریقہِ کار افغانستان میں سیاسی اتفاقِ رائے کی اہمیت اور جنوبی ایشیا میں تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر غور کیا۔اس سے پہلے امریکا نے پاکستان کو دی جانے فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا نے الزام لگایا کہ پاکستان انتہا پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کر رہا ہے جبکہ پاکستان ان تمام الزامات کی تردید کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…