پائلٹس جعلی ڈگری کیس، ایئربلیو پر50 ہزار جرمانہ عائدچیف جسٹس نے یہ 50ہزار کہاں جمع کرانے کا حکم جاری کیا؟جان کر آپ بھی جسٹس ثاقب نثار کو داد دینگے

12  مئی‬‮  2018

کراچی(آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے ایئربلیو کو اب تک پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر50 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پائلٹس کی مبینہ جعلی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم ڈی ایئربلیو جنید خان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسارکیا ایئربلیو کا چیف ایگزیکٹیو کون ہے، بتایا جائے کہ آپ کے پاس کتنے پائلٹس ہیں،

ایم ڈی ایئربلیو نے جواب دیتے ہوئے کہا ہمارے پاس 101 پائلٹس جب کہ 251 افراد پر مشتمل عملہ ہے۔ چیف جسٹس نے جعلی ڈگریوں کی تصدیق میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کیوں نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس نے ایئربلیو کو50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ 50 ہزارروپے فاطمید فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں، اگر کوئی غیر ذمہ داری داری کا مظاہرہ ہوا توہم مینجنگ ڈائریکٹر جنید خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ایم ڈی ایئربلیونے کہا وزیراعظم کو طلب کرنے سے متعلق بریکنگ نیوزچل رہی تھی جس پر چیف جسٹس نے کہا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سیاسی آدمی ہیں، سیاسی لوگوں کی بریکنگ چلتی رہتی ہے، ہم نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ دوروز قبل سپریم کورٹ نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے کیس میں وزیراعظم کو بطور سی ای او ایئر بلیو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…