شرم کرو حیاکرو کچھ تو کرو،ترقی دیکھنی ہے تو میرے ساتھ سندھ چلو، خورشید شاہ نے چیلنج کردیا

9  مئی‬‮  2018

چکدرہ(سی پی پی) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو چلو میرے ساتھ سندھ، دیکھو غریبوں کو کیسے تعلیم اور صحت دی جاتی ہے۔ خیبرپختونخواہ کے ضلع لوئردیر کے علاقے چکدرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ غریبوں کے عزت آبرو میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج غیرآئینی طریقے سے این ایف سی ایوارڈ نہیں ہو رہا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ شرم کرو حیاکرو کچھ تو کروو، اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو چلو میرے ساتھ سندھ، دیکھو غریبوں کو کیسے تعلیم اور صحت دی جاتی ہے ، کیسے لاکھوں کی سرجری مفت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبوں کواختیار دیا، ان کے فنڈز بڑھائے اور وفاق کے کم کئے مگر انہوں نے کہا کہ آج غیر آئینی طریقے سے این ایف سی ایوارڈ نہیں ہورہا، جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے وفاق مضبوط نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے آپ لوگ بتاؤ۔ 12گھنٹے آج بھی لوڈشیڈنگ ہے ہاں حکمرانوں کے گھروں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ گیس کس کی ہے، سندھ کی ساری گیس پنجاب لے جاتے ہو، لے جاو پنجاب بھی میرا ہے، لیکن جہاں کی گیس ہے اسے بھی تو دو۔خورشید شاہ نے کہا کہ سی پیک کے پی کے، سندھ اور بلوچستان سے بھی گزر رہا ہے لیکن کام صرف پنجاب میں ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک چاہیے بہت ضروری ہے لیکن اپنے عوام کے انٹرسٹ کے بدلے نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…