کیا چین کی حکومت اورنج لائن ٹرین کیخلاف تھی،شریف برادران سے ناراضگی میں کتنی سچائی ہے؟دشمن کا پراپیگنڈہ بے نقاب

26  اپریل‬‮  2018

لاہور(پ ر)ایک نجی چینل کی جانب سے ایک حالیہ رپورٹ میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا گیا کہ حکومت چائنہ اورنج لائن ٹرین کی پاکستان میں تعمیر کے خلاف تھی اور اس بنا پر وہ شہباز شریف اور نواز شریف سے سخت نالاں ہیں اور سی پیک کی معاہداتی یا داشت میں جو منصوبے شامل تھے ان میں اورنج لائن منصوبہ سرے سے تھا ہی نہیں اور اسکو وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور نواز شریف کی جانب سے زبر دستی اس منصوبے میں شامل کروایا گیا

اور اب چائنہ حکومت اس بات کا برملا اظہار کر رہی ہے اور برہم ہے۔۔۔درحقیقت بات کچھ یو ں ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ترقی کے دشمنوں کیلئے یہ بات ابھی بھی ہضم کرنا دشوار ہے کہ پاکستان میں اتنا بڑا ترقیاتی منصوبہ کیسے وجود میں آ گیا۔۔انہی لوگوں نے پاکستان میں مقیم اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر پہلے بھی اس منصوبے کی راہ میں کانٹے پھیلائے اور اس منصوبے کو 22 ماہ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور جب خدا نے سچ کا ساتھ دیا اور اورنج لائن منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز ہوا تو یہ بات پھر پاکستان دشمن تنظیموں کیلئے ناگوار ثابت ہوئی اور ایک نئی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔جب دو حکومتیں کوئی معاہدہ پر دستخط کرتی ہیں تو وہ اس کو مکمل طور پر تسلیم کرتی ہیں اور اس کے قواعد و ضوابط سے واقفیت بھی رکھتی ہیں اس لئے اس طرح کے اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں کا مقصد محض پاکستان کی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔15دسمبر 2015 کو چائنیزوزیر اعظم لی کی کیانگ نے چائنہ کے شہر زنگ زو میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مخاطب ہوتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین چائنہ حکومت کی جانب سے پاکستان کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔۔اور اس منصوبہ پر تیزی سے ہونے والے بہترین کام کو بھی سراہا۔لہٰذا اس طرح کے الزامات کا سچائی سے تو کوئی تعلق نہیں اگرچہ ان تنظیموں اور ان کے شراکت داروں سے ضرور ہے جو ایک سازش کے زریعے پاکستان کی ترقی کی راہ میں منظم حکمت عملی کے تحت عمل پیرا ہیں۔

اس خبر کا حوالہ

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…