عمران خان نے وہ کام کردیاجوپاکستان میں پہلے کسی نے نہیں کیا،تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کوچار، چار کروڑ روپے کس نے دیئے؟ووٹ بیچنے والوں کیخلاف”جہاد“ صرف عمران خان ہی کیوں کررہے ہیں؟ باقی جماعتیں ایسا کیوں نہیں کرتیں؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

18  اپریل‬‮  2018

آج پاکستان میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے ووٹ بیچنے پر اپنے 20 سیٹنگ ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا‘ عمران خان کا یہ قدم انتہائی قابل تعریف اور قابل تقلید ہے‘ ہم اس بڑے فیصلے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘

اب میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کو بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پارٹی سے نکال دینا چاہیے جو ووٹ کے لین دین میں ملوث تھے‘ سینٹ کے اسی الیکشن میں ن لیگ کے 14 ایم پی ایز نے چودھری سرور کو ووٹ دیئے تھے‘ میاں صاحب کو بھی باقاعدہ تحقیقات کر کے ان 14 لوگوں کو پارٹی سے نکال دینا چاہیے‘ میری عمران خان سے بھی درخواست ہے آپ جس طرح بکنے والوں کے نام سامنے لے کر آئے آپ اسی طرح اس شخص کا نام بھی بتادیں جس نے آپ کے ایم پی ایز کو چار چار کروڑ روپے دیئے تھے‘ وہ شخص بھی قومی مجرم ہے‘ اس کا نام بھی سامنے آنا چاہیے اور وہ شخص بھی معلوم ہونا چاہیے جس نے ایم پی ایز خریدنے کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے دیئے تھے‘ قوم کو ان سینیٹرز کے نام بھی معلوم ہونا چاہئیں جن کے لئے یہ ووٹ خریدے گئے تھے‘ ان لوگوں کی سینیٹر شپ بھی ختم ہونی چاہیے‘ یہ لوگ بھی قوم کے مجرم ہیں‘ انہیں بھی سزا ہونی چاہیے‘ عمران خان اگر یہ نام نہیں بتاتے تو یہ آدھا سچ ہوگا اور آدھا سچ قوم کی خدمت نہیں ہوتا‘ خواتین وحضرات ووٹ کس نے بیچے‘ کیوں بیچے‘ کس نے خریدے اور اس جہاد میں صرف عمران خان کیوں‘ باقی جماعتیں اپنی پارٹیوں کو اس گند سے صاف کیوں نہیں کرتیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…