ایران پر پاکستان سے بڑا حملہ،جھڑپیں ،متعدد فوجی ہلاک

18  اپریل‬‮  2018

تہران (آئی این پی)ایران کے جنوب مشرق میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے سیستان اور بلوچستان صوبے سے منسلک تحصیل میرجاوہ میں سرحدی محافظوں پر حملے کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، تین حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ ایران پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے قدس ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح کے وقت ایک مسلح گروپ نے پاکستان کی طرف سے سرحد پر واقع ایک سرحدی ٹاور پر حملہ کر دیا۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے ساتھ شروع ہونے والی جھڑپ میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا، جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔اس دوران مدد کے لئے جھڑپ کے علاقے کی طرف روانہ ہونے والی پاسداران انقلاب اسلامی فوج کی گاڑی کے راستے میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔بیان میں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ حملہ آوروں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…