تاحیات نااہل تو کیا مخصوص مدت کے لیے بھی نااہل نہ ہوتے، نواز شریف نے سب سے بڑی غلطی کیا کی؟ حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف

14  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 62 ون ایف کے تحت میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے بعد سے میاں نواز شریف کی نااہلی زیر بحث ہے، اسی سلسلے میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ

جب انہیں اپوزیشن یہ معاملہ پارلیمنٹ کے اندر حل کرنے کا کہتی رہی تو وہ نہ مانے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جب میاں نواز شریف 1997ء میں وزیراعظم بنے تو میں نے اس وقت نوازشریف کی بیرون ملک جائیدادوں کے بارے میں ایک تفصیلی آرٹیکل اور کالم بھی لکھا تھا جس پر میاں نواز شریف مجھ سے ناراض بھی ہو گئے تھے لیکن ا ب شاید وہ یہ چاہتے تھے کہ میں ان کا پرانا کیس جانتاہوں اس لیے مجھے وضاحت دے دیں اور انہوں نے انٹرویوز کروائے پھر میاں نوازشریف نے قوم سے بھی خطاب کیا اور قومی اسمبلی میں تقریر بھی کی مگر نواز شریف اپنا کیس ٹھیک سے پیش نہیں کر سکے، سب سے بڑی غلطی انہوں نے یہ کی کہ جب پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے معاملہ حل کرنے کا کہا تو انہوں نے ایسا نہ کیا جس پر معاملہ عدالت میں چلا گیا۔ سینئر صحافی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جس نے بھی میاں نواز شریف کو یہ کہا کہ آپ میڈیا کے ذریعے اپنا کیس کلیئر کریں، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی۔  62 ون ایف کے تحت میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے بعد سے میاں نواز شریف کی نااہلی زیر بحث ہے، اسی سلسلے میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ جب انہیں اپوزیشن یہ معاملہ پارلیمنٹ کے اندر حل کرنے کا کہتی رہی تو وہ نہ مانے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…