بھارتی ہائی کمشنر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی درخواست ، شہبازشریف نے آگے سے کیا جواب دیا؟جان کر آپ حیران رہ جائینگے

14  اپریل‬‮  2018

لاہور(اے این این ) وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کی شہادت کے باعث پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرسے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی ہے شیڈول کے مطابق یہ ملاقات کل ہفتے کے روزلاہورمیں ہونی تھی۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں کشمیرمیں ہونیوالے ظلم وبربریت کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب نے بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ سے ملنے سے انکارکیا ہے۔

نئی دہلی میں بھارت دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اجے بساریہ نے وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف سے ملاقات کے لئے تحریری اجازت لی تھی اوریہ ملاقات ہفتہ 14اپریل کولاہورمیں ہونی تھی ، تاہم کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی اوربھارتی فوج کے ظلم وستم کی وجہ سے شہبازشریف نے اس ملاقات سے انکارکردیا ہے۔اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اجے بساریہ نے ہفتے کے روز تین روزہ دورے پرلاہورآنا تھا، اس دورے کے دوران ان کی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت کاروباری اورصحافتی شخصیات سے ملاقاتیں ہونا تھیں تاہم شہبازشریف کی طرف سے مصروفیات کی بناپرملاقات منسوخ کی گئی ہے جس کی وجہ سے اب بھارتی ہائی کمشنرلاہورنہیں آرہے ہیں ، ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے اس وجہ سے بھارتی ہائی کمشنرسے ملاقات سے انکارکیا ہے کہ ان کے خاندان پرپہلے ہی بھارت سے روابط کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…