صوبائی حکومتوں کے احتجاج کے بعد وفاق نے ہر حال میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

13  اپریل‬‮  2018

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان مہاجرین کی مدت میں 2مہینے کی توسیع پر صوبائی حکومتوں کے احتجاج کے بعد وفاق نے ہر حال میں وطن واپسی کی ڈیڈ لائن اکتیس جون تک کردی ہے افغان مہاجرین اب مزید تین ماہ پاکستان میں قیام کر سکیں گے حکومتی ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کو ہر حال میں افغانستان واپس جانے سے متعلق ڈیڈ لائن میں اب تک رواں سال کے اکتیس جون تک توسیع کردی گئی ہیں ڈیڈ لائن مارچ میں مکمل ہوئی تھی تااہم اس میں دوبارہ توسیع کی گئی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں آٹھویں بار توسیع پر صوبائی حکومتوں نے تحفظات کاا ظہارکیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ افغان مہاجرین کی توسیع پر صوبوبائی حکومتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اکتیس جون کے بعد ہر حال میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں ۔ اور اسے آخری ڈیڈ لائن تصور کرنے کی ہدایات کی ہے ۔ ایک مہینے کے دوران پاکستان سے 1600افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں افغان مہاجرین کی واپسی سست روی کا شکار ہیں تین مہینے بعد شروع ہونے والے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی یکم مارچ سے شروع ہو ئی ہے اور اب تک 1600افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں روزانہ کی بنیاد پر 60افراد واپس جارہے ہیں واپس جانے والے افغان مہاجرین کو 200ڈالر فی کس دیا جا رہاہے ۔ جبکہ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ادائیگی نہیں کی جاتی ہے ۔ گزشتہ چند سالوں کے دروان پانچ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کے موقف کے مطابق افغانستان میں بدامنی ہے جس کے باعث انہیں واپس جانے میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی سست روی کا شکار کے باعث مختلف اداروں نے اس پرتحفظات کااظہار کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں مزیددو مہینے کی توسیع کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…