معمولی ٹھیکیدار سے ارب پتی بننے تک۔۔! نیب نے امیر مقام کی اربوں مالیت کی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا‘ متعددبنگلے ،فلیٹ ،سوات میں محل نما گھر چونکادینے والے انکشافات

10  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حکم پر ’’ڈائریکٹر جنرل ‘‘نیب کے پی کے نے مسلم لیگی رہنماء اور کرپشن و بدیانتی پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی امیر مقام کی اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کا کھوج لگا لیا ہے۔ امیر مقام نے سیاست میں آنے کے بعد اور بالخصوص نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ قرابت بڑھا کر ملک بھر

میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں بنائی ہیں۔ جن کے بارے مین نیب نے تحقیقات کا باضابطہ اعلان کررکھا ہے اور امیر مقام سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے بارے جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔ معتبر ذرائع سے ملنے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مین امیر مقام نے اربوں روپے مالیت کی 10 عدد جائیدادیں خریدی ہیں یہ جائیدادیں اسلام آباد‘ پشاور‘ مالم جبہ اور سوات میں پھیلی ہوئی ہیں جبکہ بیرون ملک جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا جارہا ہے۔ امیر مقام نے اربوں روپے مالیت کی یہ جائیدادیں سیاست میں آنے کے بعد بنائی ہیں سیاست میں آنے سے پہلے امیر مقام سوات کے یونین کونسلوں میں گلی اور نالوں کی تعمیر کے ٹھیکیدار تھے جبکہ مشرف دور میں اقتدار میں آنے کے بعد امیر مقام اثاثوں کی مالیت کئی گناہ اضافہ ہوا ہے جس کی تحقیقات نیب حکام کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر امیر مقام کی چھ محلات اسلام آباد میں ایک بنگلہ لاہور میں ایک بنگلہ پشاور کے پوش علاقوں میں موجود ہے جبکہ امیر مقام کے بینکوں میں پڑی دولت اور بیرون ممالک جائیدادوں کا بھی کھوج لگایا جارہا ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والے ریکارڈ کے مطابق امیر مقام نے وفاقی دارالحکومت مہنگے ترین شڈاپنگ سینٹر سنٹورس Centourus میں کروڑون روپے مالیت کا فلیٹ خرید رکھا ہے اس کے علاوہ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون میں چار کنال کا گھر خریدا ہوا ہے اس کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف تین میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خریدا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکٹر ایف الیون کے سولجر روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید رکھا ہے جبکہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے کیو بلاک میں کروڑوں مالیت کا گھر خریدا ہے اس کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں گھر خریدا ہوا ہے اس کے علاوہ اسلام آباد سیکٹر جی ٹین مین قیمتی گھر خریدا ہوا ہے۔ مالم جبہ سوات میں قیمتی کوٹھی تعمیر کر رکھی ہے اس کے علاوہ سوات کے ضلع شانگلہ مین قیمتی گھر خریدا گیا ہے اس کے علاوہ بلور ہاؤس پشاور میں کروڑوں مالیت کا کئی کنال پر گھر خریدا گیا ہے۔ امیر مقام انتخابات ہارنے کے باوجود گزشتہ چار سالوں میں حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں نااہل وزیراعظم نواز شریف اور خاقان عباسی کے مشیر کا عہدہ رکھتے ہین اس کے علاوہ مریم نواز کے بھی انتہائی قریبی ساتھی ہیں۔ امیر مقام بنیادی طور پر ایک ٹھیکیدار ہیں اور گلیوں ‘ سوکونگ تعمیر کرنے اور سڑک بنانے کا ٹھیکہ لیتے ہیں ان کی تعمیراتی فرم نے بھی اتنے بڑے مالیت کے منصوبے مکمل نہیں کئے جتنے مالیت کے امیر مقام نے اثاثے بنائے ہوئے ہیں۔ امیر مقام نے گزشتہ چار سالوں میں کے پی کے میں تعمیراتی کاموں اور ترقیاتی منصوبوں کے روح رواں رہے ہیں اور وفاقی حکومت کے منصوبے ان کی مرضی اور مشاورت سے کے پی کے میں مکمل ہوئے ہیں

امیر مقام نے نواز شریف کی خوشنودی کیلئے صوبہ کے پی کے میں جلسے بھی منعقد کر رکھے ہیں۔ امیر مقام کی تعمیراتی فرم پر الزام تھا کہ لواری ٹنل کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی گئی ہے مشرف دور میں بھی امیر مقام وزیرکے عہدے پر فائز تھے ۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ امیر مقام سے اثاثے بنانے کی وضاحت طلب کرنے بارے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں موثر جوابات اور اثاثے بنانے کی حقیقی دستاویزات فراہم نہ کرنے پر امیر مقام کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس ہوالے سے امیر مقام سے کئی بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے جواب دینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…