آرمی چیف جو بھی کام کر رہے ہیں وہ ۔۔شہبازشریف پارٹی صدر بننے کے بعد کھل کر سامنے آگئے ،نوازشریف کو دن میں تارے دکھا دئیے

4  اپریل‬‮  2018

لاہور(سی پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن پر کرپشن کا رونا دھونا قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے،نیب نے مجھے طلب کیا تھا اور میں حاضر ہو گیا ، چوہدری نثار نے ملاقات میں تحفظات کا اظہارکیا، پارٹی ڈسپلن کو کوئی نہ توڑے، الزام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے، نیب کرپٹ عناصر اور قرضے معاف کرانے والوں سمیت سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے،آرمی چیف سے ملاقات کی تھی ،سربراہ پاک فوج

جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہئیے ، ہمیں ملکر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات کی وہ بالکل سیدھی بات کرتے ہیں، آرمی چیف جو کام کر رہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہمیں مل کر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانا ہے، پاک فوج ملک کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا مجھے نیب نے طلب کیا اور میں وہاں گیا، نیب کے تمام سوالات کو پوری قوم کے سامنے پیش کیا، بدعنوانی جہاں بھی ہو اس کا احتساب کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، جہاں اربوں کھربوں کھائے گئے، امید ہے نیب ان کو بھی سامنے لائے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو خیبرپختونخوا اور سندھ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے، دونوں صوبوں میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا۔ انہوں نے کہا جب لندن گیا تب بھی چہ مگوئیاں کی گئیں، وائرل انفلوئنزا کا شدیدحملہ ہوا تھا، اب بہتر ہوں۔ ان کا کہنا تھا چوہدری نثار نے ملاقات میں تحفظات کا اظہارکیا، پارٹی ڈسپلن کو کوئی نہ توڑے، الزام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…