نوازشریف پاکستان چھوڑ کر جائینگے یا نہیں؟قریبی ساتھی نے بتا دیا

24  مارچ‬‮  2018

لندن(سی پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، وہ ہر چیز کا سامنا کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اگر نواز شریف کو چند دن کا استثنی مل جاتا اور وہ یہاں آکر بیگم کلثوم نوازکی عیادت کرلیتے تو اس میں کوئی حرج نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا بھی تقاضا ہے کہ بیمار کی عیادت کی جائے۔ اسپیکر ایاز صادق نے مزید کہا کہ نواز شریف کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، وہ ہر چیز کا سامنا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے جائیں گے۔واضح رہے کہ حال ہی میں احتساب عدالت نے لندن میں زیر علاج اہلیہ کی عیادت کی غرض سے نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی تھی۔سابق وزیراعظم کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور گذشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔رواں ماہ کے آغاز میں ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر بن جانے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…