عامر لیاقت کا مجھ پر تنقید کرنا ان کا حق ہے جو کچھ انہوں نے میرے بارے میں کہا اس پر انہیں معاف کرتا ہوں،عمران خان نے عامر لیاقت کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کردیا

23  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو 2018 کے انتخابات میں اپنی ٹیم کا اہم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت نے جو کچھ میرے بارے میں کہا تھا اس پر انہیں معاف کرتا ہوں۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت پر سب آن بورڈ ہیں ٗ

کوئی پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہا سب نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا، عامر لیاقت کا مجھ پر تنقید کرنا ان کا حق ہے اور جو کچھ انہوں نے میرے بارے میں کہا اس پر انہیں معاف کرتا ہوں کیونکہ میں اپنی ذات کے لیے جنگ نہیں لڑرہا بلکہ میرا کاز صرف اور صرف پاکستان ہے اور جو بھی مافیا کے خلاف جنگ میں ساتھ دے گا میں اسے پارٹی میں خوش آمد ید کہوں گا۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں 2018 کا میچ جیتنا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ لوگوں کی پسند اور ناپسند پر کھلاڑی کا انتخاب نہیں کریں گے بلکہ ایسے پلیئر کو ٹیم میں شامل کریں گے جو میچ جتوا سکے اس لیے عامر لیاقت ایک زبردست کھلاڑی ثابت ہوں گے، وہ کراچی میں پارٹی کے امیدوار بن سکتے ہیں اور میڈیا پر ہمارے نظریے کی ترویج کے ساتھ ساتھ مافیاکے خلاف مضبوط اور توانا آواز بنیں گے۔عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے ایک ہزار امیدواروں کو پارٹی کا ٹکٹ دینا ہے اس لیے پارٹی ڈسپلن یہ ہے کہ کوئی بھی شخص پارٹی میں آسکتا ہے لیکن کرپشن میں ملوث یا نیب کیسز والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپنی کوئی حیثیت نہیں وہ ایک نااہل وزیراعظم کے لیے کام کررہے ہیں، آج تک شاہد خاقان عباسی جیسا کمزور وزیر اعظم نہیں دیکھا۔نگراں حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم ایک ماہر معیشت کو ہونا چاہیے کیونکہ اس وقت معیشت کی حالت ابتر ہے اور نگراں وزیر اعظم کو تین ماہ ملک چلانا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…