چیئرمین سینیٹ کیلئے عمرکی حد کتنے سال اور ایم این اے کے لئے کتنے سال کا ہونا ضروری ہے؟کیاسینیٹ کے چیئر مین میر صادق سنجرانی قائم مقام صدر نہیں بن سکتے؟بالاخرمعمہ حل ہو ہی گیا

20  مارچ‬‮  2018

چاغی (آئی این پی )سینیٹ کے چیئر مین میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کے لئے منتخب ہونے کیلئے عمرکی حد تیس سال اور نیشنل اسمبلی کے رکن کے لئے25سال کا ہونا ضروری ہیں جب میری عمر 45سال ہوگی تو ضرور صدر کا الیکشن لڑونگا ۔ منگل کو سرگیشہ نوتیزئی ہاوس کے عشاہیہ اور اسفندیار یار محمد زئی کے ناشتہ میں شرکت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہجنھوں نے ہائی کورٹ میں

میرے خلاف کیس کیا تھا وہ بھی خارج ہوچکا ہے ۔سنیٹر اور سینٹ چیئر مین بن سکتا ہوں تو قائم مقام صدر کیو نہیں بن سکتا ہوں نیشنل اسمبلی کا ممبر اسپیکر بن سکتا ہے ،جسکی عمر کی حد 25سال ہے ،اگر ملک میں صدر اور سینٹ چیئر مین دونوں ؂نہیں ہونگے تو اسپیکر قائم مقام صدر بن جاتا ہے۔ اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے انکا کہنا تھا صوبائی مختاری کے بعد تمام اختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے کوشش ہے قانون سازی اور مزید فنڈز کے حصول سے بلوچستان کی خدمت کریں ،انکا کہنا تھا، دالبندین میں گیس کا سروے ہوچکا گیس ،کیڈٹ کالج،آبنوشی، ودیگر بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیئے اقدامات کیا جائے گا زیر پوائنٹ کی بندش پر بھی ایرانی حکام سے بات چیت کرینگے اس موقع پر سردار عبد الرشید ریکی ،چیئر مین محمد یوسف نوتیزئی ،وزیر اعلیٰ کے کوارڈی نیٹر اعجاز سنجرانی ،سردار داود خان سنجرانی ،ودیگر قبائلی عمائدین موجود تھے سینٹ چیئر مین صادق سنجرانی نے گزشتہ روز سے دالبندین اور مضافاتی علاقوں میں مصروف ترین دن گزارہ اور اپنے آبائی گاوں نوکنڈی روانہ ہوگئے نوکنڈی میں سینٹ چیئر میں کا تاریخی استقبال کیا گیا ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…