چوہدری نثار عمران خان سے رابطے میں ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے،اس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنے انٹرویو میں ہی انہوں نے ۔۔! حیرت انگیزانکشاف

20  مارچ‬‮  2018

لاہور(نیوزڈیسک)چوہدری نثار عمران خان سے رابطے میں ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے،اس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنے انٹرویو میں ہی انہوں نے کہہ دیا کہ وہ این اے 59سے ہی الیکشن لڑیں گے اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ وہاں سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ اگر نوازشریف نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے، اسی وجہ سے چوہدری نثار نے

عمران خان کے بارے میں نہ تو پہلے کبھی سخت الفاظ استعمال کیے اور نہ ہی اب کریں گے بلکہ انہوں نے عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت اور الیکشن میں حمایت پر شکریہ اداکیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیاکہ چوہدری نثار جو کہتے ہیں کہ وہ این اے 59 سے الیکشن لڑیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے دماغ میں یہ چیز ہے موجود ہے کہ اگر نوازشریف نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پی ٹی آئی سے الیکشن لڑیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ چوہدری نثار نے اعلان کیا کہ ان کا عمران خان سے تین سال سے کوئی رابطہ نہیں ہے اس کا جواب تو فواد چوہدری ہی دے سکتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ عمرا ن خان سے رابطے میں ہیں۔ نبیل گبول نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ وہ این اے 59 سے ہی الیکشن لڑیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ وہاں سے آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ ان کے دماغ کے کسی کونے میں یہ بات موجود ہے کہ اگر نوازشریف نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…