تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں ایک نیا موڑ

20  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کیس میں اس وقت ایک نیا موڑ آیا جب پارٹی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بنائی گئی 3 رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس اس لیے نہیں ہوسکا کہ الیکشن کمیشن کے 2 نامزد ارکان نے اس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔اس حوالے سے کمیٹی کے سربراہ اور ڈائریکٹر جنرل قانون نے درخواست گزار اکبر بابر، ان کے وکیل بدر اقبال

چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر نمائندوں کا آگاہ کیا کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن کی نئی ہدایت کے بعد ہی عمل کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کے حوالے سے ڈی جی قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 12 مارچ کے حکم کی روشنی میں دونوں طرف سے ایک نمائندے کو پیش ہونا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 27 مارچ کو کیس کی آئندہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی نئی جانچ پڑتال کمیٹی کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نومبر 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن اکبر بابر کی جانب سے پارٹی فنڈز میں سنگین بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔تاہم یہ کیس کافی عرصے سے تاخیر کا شکار تھا کیونکہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو مسلسل چیلنچ کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اکبر بابر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن کی کمیٹی جلد از جلد تحریک اں صاف کے اکانٹس کی جانچ پڑتال ممکن بنائے۔انہوں نے دعوی کیا پاکستان تحریک انصاف کے غیر ملکی اکاؤنٹس کی رجسٹریشن، ہنڈی کے ذریعے پیسوں کی وصولی اور پی ٹی آئی ارکان کے ذاتی بینک اکانٹس میں ان کی منتقلی کے حوالے سے متعدد ثبوت موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…