مریم نواز نے اپنااور اپنے والدنواز شریف کامقدس ہستیوں سے موازنہ کرکے اورمسلمانوں کو کفارسے تشبیہ دے کربڑی جسارت کردی، مظاہرے پھوٹ پڑے

18  مارچ‬‮  2018

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمامریم نوازکے مقدس ہستیوں کے متعلق توہین آمیز بیان کے خلاف سنی تحریک کا شیرانوالہ باغ کے باہراحتجاجی مظاہرہ،جس کی قیادت سنی تحریک کے سٹی رہنماقاری فیصل اقبال سلطانی، عطاء الرحمن خان،حافظ نوید کمبوہ، محمد یعقوب، حافظ عمر فارق،

چوہدری صدیق مہر،علامہ عطاء اللہ رضوی اور ندیم مہرنے کی جبکہ اس موقع پر علماء ومشائخ اور سنی جماعتوں کے قائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افرادنے شرکت کی ، مقررّین کاکہناتھاکہ مریم نواز نے اپنااور اپنے والدمیاں نواز شریف کامقدس ہستیوں سے موازنہ کرکے اورمسلمانوں کو کفارسے تشبیہ دے کربڑی جسارت کی ہے،جس پرانھیں فوری طورپر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ اور پوری اُمت مسلمہ سے معافی مانگنی چاہئے،مریم نواز کے بیان سے تمام مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں،مقدس ہستیوں کے بارے میں ایسی زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے،مریم نواز اپنی ضدپر قائم رہیں تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثارمریم نوازکے گستاخانہ بیان کا فوری سوموٹونوٹس لیں،مریم نوازنے سیرت طیبہ کے ایک واقعہ کواپنے مذموم مقصدکیلئے استعمال کیاہے،نااہل لیگ کے سابق سربراہ اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اعلیٰ عدلیہ نے جھوٹا اوربددیانت قراردیاہے، ایسے شخص کادنیاکے سب سے بڑے صادق وآمین سے موازنہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے،مریم نواز اپناموازنہ سیدہ فاظمہ الزہراؓ سے کرنے سے پہلے انکی پاکیزہ سیرت وکردارکو اپنائیں،سیاست اورقیادت کے دعویداروں کو دینی اُمور پر بیان دینے سے پہلے کسی مستند عالم دین سے رہنمائی لینی چاہئے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…