ن لیگ کو اپنی ہی گیم اُلٹی پڑی گئی، پرویز مشرف کو واپس لانے کی کوششیں بھاری پڑ گئیں، مشرف واپس آ گئے تو پھر حسن اور حسین نواز کے ساتھ کیا ہوگا؟ حیرت انگیز انکشافات

18  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان نے تجزیہ کار حبیب اکرم سے سوال کرتے ہوئے پوچھا وزیر داخلہ احسن اقبال انتہائی سخت اقدامات جنرل پرویزمشرف کے حوالے سے تجویز کر رہے ہیں، کیا اسی قسم کی سوچ اسحاق ڈار کے حوالے سے بھی ہو گی،

جس پر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا کہ ہم مسلم لیگ (ن) سے اتنی توقع نہیں کر سکتے کہ وہ اتنی منصفانہ ہو جائے گی کہ جو پرویز مشرف کے ساتھ سلوک کیا جائے وہ حسین اور حسن اور اسحاق ڈار کے ساتھ بھی کیا جائے گا، حبیب اکرم نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس میں رکاوٹیں ڈالی جائیں گی اورحکومت میں رہنے کا پورا فائدہ اٹھایا جائے گا لیکن پرویز مشرف والا معاملہ جون 2017 میں مسلم لیگ (ن) کے اندر زیر بحث آیا تھا، جب سب لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے تھے تو جے آئی ٹی کے رویے کو دیکھتے ہوئے یہ بات ڈسکس ہوئی کہ ہم جون 2017ء میں پرویز مشرف کو واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کریں یا دوسری ضابطہ کی کارروائیاں شروع کریں لیکن اس وقت چوہدری نثار اور ان کے ہم خیالوں کی وجہ سے یہ چیز آگے نہیں بڑھ پائی لیکن 28 جولائی کو فیصلہ آ جانے کے بعد یہ سمجھا گیا کہ اگر مسلم لیگ (ن) ایسا کچھ کرتی ہے تو یہ بدلہ لینے کی کیفیت ہو گی، حبیب اکرم نے کہا کہ دس مہینے کی خرابی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے سمجھ لیا ہے کہ ان کی جن طبقات سے لڑائی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ان طبقات کا نمائندہ پرویز مشرف ہے اور اس کو واپس لانے سے ان کی مشکل کچھ آسان ہو سکتی ہے۔ ہم مسلم لیگ (ن) سے اتنی توقع نہیں کر سکتے کہ وہ اتنی منصفانہ ہو جائے گی کہ جو پرویز مشرف کے ساتھ سلوک کیا جائے وہ حسین اور حسن اور اسحاق ڈار کے ساتھ بھی کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…