شہباز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا۔۔ملتان میٹرو میں کرپشن پرعمران خان کو اوپن چیلنج دیتے ہوئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،فل بنچ بنانے کیلئے خط لکھنے کا اعلان کر دیا

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈی جی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےمجھے الجھانے کیلئے مجھ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں جبکہ عمران خان مجھے الجھانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں، عمران نیازی نے مجھے پر ملتان میٹرو کے حوالے سے کرپشن کے الزامات لگائے میں

چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں اور انہیں چند دنوں میں ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنے کیلئے فل بنچ کی تشکیل کیلئے ایک خط تحریر کروں گا۔ عمران خان ایک بھگوڑا ہے جو کل بھی بھاگا تھا اور اب بھی بھاگے گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پر عمران خان کے الزامات سپریم کورٹ میں ثابت ہو گئے تو میں پوری قوم سے معافی مانگوں گا اور اگر عمران خان کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے تو وہ کان پکڑ کر قوم سے معافی مانگ کر کسی درگاہ میں جا کر اللہ اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی اللہ سے طلب کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان صاحب بتائیں کہ بتائیں کہ آپ نے جو بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا تھا وہ بجلی کہاں ہے، وہ بجلی چاند پر ہے یا مریخ پر ہے ، ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے، دو سال سے کاشتکاروں کو سستی کھاد فراہم کی جا رہی ہے، کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، ہسپتالوں میں لوگوں کو بہترین علاج کی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخواہ کی حالت عوام کے سامنے ہے۔ سیاستدانوں، عدلیہ، اشرافیہ سے اپیل ہے کہ آئیں مل کر پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنائیں۔ نیازی اور زرداری مل کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، کراچی کا حال سب سے سامنے ہے، پشاور کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہم نے میـٹرو بنا کر دکھائی، اگر عوام نے آئندہ انتخابات میں موقع دیا تو پنجاب کو

نہیں بلکہ پورے پاکستان کو پیرس بنا کر دکھائیں گے۔ پشاور کو لاہور بنا دینگے۔ اس موقع پر شہباز شریف نےفورٹ منرو میں کیڈٹ کالج جبکہ راجن پور اور ڈی جی خان کے غریب بچوں کیلئے میرٹ پر ایک معیاری سکول کے قیام کااعلان کرنے کیساتھ چھوٹی ڈھیری میں تحصیل ہیڈکوارٹر کا اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…