مس سنگا پور قتل کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مس سنگاپور قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم معاذ وقار کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم جاری کر دیاہے گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد نے مس سنگاپور قتل کیس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

فاضل بینچ کے حکم نامے کے مطابق ملزم معاز وقار کے ساتھی نے قرار جرم کر لیا ہے اور پولیس نے آلا قتل بھی برآمد کر لیا ہے اس لئے قتل کے عدم ثبوت اور ساتھی ملزم کے قرار کے بعد تفصیلی فیصلے میں مرکزی ملزم معاذ وقار کی سزائے موت کالعدم دے کر بری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔واضع رہے2013میں مس سنگاپور فہیمنہ چودھری کو اسلام آباد کے سٹی سرکل کے تھانہ آبپارہ کے علاقے سے اغواء کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم پر مس سنگاپور کے زیورات ہتھیانے کیلیے قتل کرنے کا الزامات پر آبپارہ پولیس کی جانب سے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ 394درج کیا گیا جس پر ٹرائل کے بعد مقامی عدالت کے حکم پر ملزم معاذ وقار کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل صفائی کی اپیل میں عدالت عالیہ اسلام آباد کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شواہد کے مطابق کسی جگہ پر ملزم اور مقتولہ کو ایک ساتھ جاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ لاش گاڑی میں ڈال کر بنی گالہ پھینکنے کے شواہد بھی نہیں ملے، لاش کہاں پڑی ہے، پولیس کو پہلے سے علم تھا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مس سنگاپور کے زیورات کسی جیولر کوبیچنے کے شواہد بھی نہیں ملے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…