پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کس کی مدد سے اور کیسے ملک سے فرار ہوئے؟ بالآخر بھانڈہ پھوٹ گیا، حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات

16  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ اگر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار حلف اٹھانے کے لیے پاکستان آئیں گے تو وہ پکڑے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو ٹکٹ دے کر ضائع کیا۔ وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے،

پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان سے کانفرنس کا بہانہ بنا کر دوشنبے چلے گئے، 28 اکتوبر 2017ء کو دوشنبے سے اسحاق ڈار عمرہ کی ادائیگی کا بتا کر سعودی عرب چلے گئے پھر وہ مکہ سے لندن چلے گئے، اس موقع پر سینئر صحافی نے کہاکہ وہ اس سے پہلے یہاں سے پوچھ کر گئے تھے کہ میں یہاں رہوں یا نہ رہوں تو دوست نے کہا کہ فوراً باہر چلے جاؤ۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ یہ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کھڑے ہو کر پوچھا۔ سینئر صحافی نے کہاکہ جو مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو ٹکٹ دیا اور سینیٹر بنوایا اس سے پتہ کیا چلتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ابھی بھی وہیں پر کھڑی ہے جہاں پر وہ جولائی 2017 میں کھڑی تھی جس دن سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 5 کا فیصلہ آیا تھا، سینئر صحافی نے کہا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ مجھے ساڑھے گیارہ بجے پی ایم ہاؤس سے ایک منسٹر نے مسیج کیا کہ آپ کے پاس کیا معلومات ہیں تو میں نے کہا کہ پانچ صفر، اس نے کہا کہ نہیں نہیں نوازشریف بچ جائے گا، میں نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ فیصلہ کیا آئے گا، آج دوبارہ نواز شریف کا یقین ہے کہ کوئی معجزہ ہو گا کہ یہ سب کچھ ختم ہو جائے گا اور میں دوبارہ وزیراعظم بن جاؤں گا، انہوں نے کہا کہ مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنتے ہیں تو لیکن زمینی حقائق دیکھنے چاہئیں،

اگر بڑے بڑے جلسے ہو رہے ہیں تو بہت اچھی بات ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس ملک کا قانون اور آئین اپنی مرضی سے تبدیل کرکے آپ دوبارہ آ جائیں گے، سینئر صحافی نے کہا کہ یہ جو اسحاق ڈار کو سینیٹر بنایا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ن لیگ کا خیال ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور اسحاق ڈار پاکستان آ کر حلف لیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…