نواز شریف کیساتھ زیادتی ہوئی ، انصاف ضرور مل کر رہیگا نیازی اور زرداری ۔۔نہیں ہم پہ بھاری، شہباز شریف نے ن لیگ کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کیادھماکہ خیز اعلان کر دیا

13  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نواز کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہباز شریف کو پارٹی کا مستقل صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ پارٹی کا مستقل صدر منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے اور آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ شہباز شریف نے نواز شریف قائداعظم ؒ کا

سیاسی جانشین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بلاشبہ قائداعظم ؒ کے سیاسی جانشین ہیں۔ اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ نواز شریف سے رہنما حاصل کی۔ ن لیگ کا کوئی بھی کارکن مجھ سمیت نواز شریف کی جگہ لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی قوت بنایا ، اس وقت امریکہ نے نواز شریف کو اربوں ڈالر کی امداد کی پیش کش کی مگر نواز شریف وہ آفر مسترد کرتے ہوئے ملک و قوم کے وسیع مفاد میں ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ، موٹر وے سمیت کئی میگا منصوبے نواز شریف کی پاکستان کے حوالے سے سوچ کے عکاس ہیں۔ قومی تعمیر کے سفر میں ہمیں اقلیتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ پاک فوج نے عظیم قربانیاں دے کر پاکستان کو دہشتگردوں کے چنگل سے نجات دلوائی۔ نواز شریف نے مجھے اپنے منصب پر فائز کرنے کیلئے چنا۔میرا دل کہتا ہے کہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا ۔وہ دن ضرور آئے گا جب نواز شریف کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہو گا۔ دنیا جانتی ہے کہ ہمارے لیڈر نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے تحریک انصاف اور عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا خیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پر بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے۔ اس موقع پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ ۔۔رخ روشن کا کوئی پہلو بھی روشن نہیں نکلا۔۔جسے ہم چاند سمجھے تھے

وہ تو جگنو بھی نہیں نکلا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو قائداعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے وارث ہیں ، ن لیگ اکابرین کے خیالات اور نظریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوششیں کریگی۔ نیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پہ نہیں بھاری، جتنے بھی گٹھ جوڑ کر لئے جائیں ن لیگ اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں منزل ضرور پائے گی۔

آخر میں شہباز شریف نے مرکزی مجلس عاملہ میں شریک ن لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…