جس جس سیاسی شخصیت نے عوام کے پیسوں سے اشتہارات میں اپنی تصاویر لگوائیں وہ فوری پیسے واپس کریں،چیف جسٹس کا زبردست حکم جاری

13  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(اے این این ) چیف جسٹس پاکستان نے سیاسی رہنماؤں کی تصاویر والے اشتہارات کے پیسے پارٹی رہنماؤں سے لینے کا حکم دے دیا ہے۔منگل کوسپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں 24کروڑ روپے اشتہارات پر خرچ کیے، یہ اشتہارات یکم دسمبر 2017 سے لے

کر 28 فروری 2018 تک دیئے گئے، تین ماہ کے اشتہارات میں پرویز خٹک اور عمران خان کی تصاویر تلاش نہیں کرسکا۔چیف جسٹس نے سیکریٹری اطلاعات سے مکالمہ کیا کہ حکومتی اشتہارات پر 24کروڑ روپے لگادیئے، سیکریٹری نے بتایا کہ یہ اشتہارات عوامی آگاہی اور فیڈبیک کے لیے دیئے گئے۔دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات سے متعلق گزشتہ تین ماہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جمع کرائی۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ اشتہارات میں سیاسی رہنماؤں کی تصاویر شامل ہیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ جی ہاں، اشتہارات میں سیاسی رہنماؤں کی تصاویر شامل ہیں۔اس پر جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ ذاتی تشہیرکے پیسے کون دیگا؟ کیا آپ نے 55لاکھ روپے کا پہلے والا چیک دے دیا ہے؟ ۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو پورا دن سنوں گا، یہ معاملہ ایک دو دن میں حل ہوجائے گا ، اس پر کام کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی لیڈران کی تصاویراشتہارات میں لگوانا بند کرادیں۔جسٹس ثاقب نے نثار نے حکم دیا کہ اشتہارات میں جو تصاویر لگی ہیں پارٹی رہنماؤں سے پیسے واپس کرادیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈ اسکیم پر شہبازشریف کی تصویر کا نوٹس لیا تھا اور گزشتہ روز سیاسی رہنماں کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی بھی عائد کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…