سرحدی نظم ونسق اور دہشت گردوں کے پاکستان کے خلاف افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانے ،پاکستان نے ا مریکہ کو انتباہ کردیا

10  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ باہمی اعتماد کے فروغ اور خطے میں استحکام کے مشترکہ ہدف کیلئے ملکر کام کرنے کے طریقوں پر غور کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پررابطے میں ہیں ٗبھارت اپنے اندرونی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پرکشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے۔

گزشتہ روز غیرملکی صحافیوں کو ایک بریفنگ میں سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے حالیہ رابطوں کامقصد ایک دوسرے کے موقف کو بہتر طورپر سمجھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور القاعدہ کے مکمل خاتمے میں کامیاب شراکت دار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی سرزمین سے ہرقسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے مضبوط پاکستانی عزم کااعادہ کیا۔تہمینہ جنجوعہ نے کہاکہ پاکستان میں امن افغانستان کے امن واستحکام سے منسلک ہے اورپاکستان شورش زدہ ملک میں امن کے قیام کیلئے افغانیوں کی اپنی قیادت سے ان کے شروع کردہ مفاہمتی عمل کاحامی ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ انہوں نے امریکی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں سرحدی نظم ونسق اور دہشت گردوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں کے استعمال کے پاکستانی خدشات کو واضح کیا۔پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پرکشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان اورامریکہ باہمی اعتماد کے فروغ اور خطے میں استحکام کے مشترکہ ہدف کیلئے ملکر کام کرنے کے طریقوں پر غور کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پررابطے میں ہیں ٗبھارت اپنے اندرونی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پرکشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…